پاکستان یمن کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے

Dec 31, 2025 | 18:46:PM
 پاکستان یمن کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر پاکستان نے اظہارِ تشویش کیا ہے اور  واضح کیا ہے کہ پاکستان یمن کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس کے ساتھ سعودی عرب کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنے عزم کا بھی اعادہ کرتا ہے۔   

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے  یمن کی سورتحال پر پاکستان کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یمن میں تشدد کی حالیہ لہر میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ پاکستان یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ 

وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر  حسین اندرابی نے کہا،   پاکستان کسی بھی یمنی فریق کی جانب سے ایسے یکطرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید کشیدہ کریں، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں اور یمن کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنیں۔  پاکستان یمن میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی تائید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا،  پاکستان صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور یمن میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے

اس کے ساتھ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔   پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور  تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان نےمزید کہا، پاکستان یمن کے مسئلے کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی قوتیں مل کر ایک جامع، پائیدار اور دیرپا حل کی جانب پیش قدمی کریں گی۔  ایسا حل جو کہ خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنائے۔