سال نو کا جشن: آج یہ لنکس ہرگز نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج رات 12 بجتے ہی جب مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگا تو کچھ لنکس صارفین کے لیے نقصان دہ بھی ہوں گے۔
دنیا بھر میں آج نئے سال 2026 کو خوش آمدید کہا جائے گا، ہر ملک میں رات 12 بجتے ہی سال نو کا جشن اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
پاکستان میں بھی آج رات 12 بجتے ہی جہاں مختلف صورتوں میں جشن منایا جائے گا،وہیں سال نو کی مبارکباد دینے کے لیے واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔
تاہم سال نو کے جشن کے موقع پر جعلساز نئے سال کے جعلی تہنیتی پیغامات اور تحائف کی خوشخبری دینے والے لنکس بھی بھیجیں گے، جن سے صارفین کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئے سال کے موقع پر جعلی لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی?گورنرخیبر پختونخوا نے بڑی پیشگوئی کردی
اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں،صارفین اس حوالے سے چوکنا رہیں اور کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اورنہ ہی اپنا واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
این سی سی اے کا کہنا ہے کہ ایسے لنکس ہیکنگ کا ذریعہ بن سکتے ہیں، جن کے ذریعے آپ کے الیکٹرانکس ڈیوائسز (موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ) میں وائرس داخل کر کے ڈیٹا پرائیویسی کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔
سال نو کے موقع پر عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات اور مالیاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے پیغامات کو فوری طور پر نظر انداز اور ڈیلیٹ کر دیں۔