اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی فریٹ ٹرین سروس ملتوی

Dec 31, 2025 | 09:51:AM
اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی فریٹ ٹرین سروس ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے اسلام آباد، تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس 31 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 ٹرین کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچانا تھا جہاں سے ٹرین کو نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا میں ایران میں داخل ہونا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال داخل
محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نےکوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر دی تھیں،تاہم محکمہ ریلویز نے فریٹ ٹرین کی روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کردیا۔