جنوبی افریقہ کیخلاف 6 وکٹیں، عباس نے 26 سال پُرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

Dec 31, 2024 | 11:45:AM
جنوبی افریقہ کیخلاف 6 وکٹیں، عباس نے 26 سال پُرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں اُڑا کر تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

 3 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے عباس نے 54 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یہ جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی بولر کی بہترین کاوش شمار ہوئی۔

ان سے قبل 1998 میں ثقلین مشتاق نے ڈربن میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیے کر ریکارڈ بنایا تھا۔ 

وقاریونس نے 1998 میں 78 رنز کے عوض 6 شکار کیے، سعید اجمل نے 2013 میں 96 رنز دے کر 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا تھا جبکہ تنویر احمد نے ابوظبی میں 2010 کے ٹیسٹ میں 120 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔

 واضح رہےکہ جنوبی افریقہ سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے شیڈول ہے۔