2023 میں ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے نیتھن لائن نمایاں باؤلر رہے

Dec 31, 2023 | 20:02:PM
2023 میں ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے نیتھن لائن نمایاں باؤلر رہے
کیپشن: نیتھن لائن ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)2023 میں دنیائے کرکٹ میں کئی کھلاڑیوں نے اپنا لوہا منوایا،2023 میں ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے نیتھن لائن نمایاں باؤلر رہے، انہوں نے 10 میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد سرفہرست ہیں، انہوں نے 3 میچز میں 15 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے کلدیب یادیو سال کے ٹاپ باؤلر رہے، بھارتی سپن باؤلر نے 30 میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں سال کے سب سے کامیاب باؤلر رہے، شاہین نے 21 میچوں میں 42 شکار کیے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال کے کامیاب ترین باؤلر یوگنڈا کے رام جانی رہے، رام جانی نے 30 میچوں میں 55 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حارث رؤف نے 5 میچوں میں 11 شکار کیے، جو قومی ٹیم کے لیے 2023 میں کسی کھلاڑی کے سب سے زیادہ شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان کو بھی بڑا عہدہ مل گیا