معروف پاکستانی جوڑامیرب اور عاصم اظہر شادی کب کر رہے ہیں؟

Dec 31, 2022 | 13:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: معروف پاکستانی جوڑےمیرب اور عاصم اظہر کی شادی کب کر رہے ہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے بتا دیا کہ وہ گلوکار عاصم اظہر سے شادی کب کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا پیج کی وائرل ویڈیو میں اداکارہ میرب علی نے ایک سوال پر شادی سے متعلق بتا دیا۔

(ومیرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اتنا مشکل سوال پوچھ لیا، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی، جتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے شادی جلدی ہو یا تاخیر سے ہو‘۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔