ملک بھر میں کورونا سے مزید 6افراد جاں بحق ۔۔515نئے کیسز رپورٹ

Dec 31, 2021 | 09:22:AM
کورونا وائرس ، اموات
کیپشن: کورونا وائرس سے مزید چھ افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں کورونا سے مزید 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 515نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہرقائد میں اومی کرون کے ڈیرے، ایک ہی گھر کے 11 افراد میں وائرس کی تصدیق
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا سے متعلق اعداد شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے مزید 6افرادجاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار 927ہوگئی ۔ این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک کورونا کے47ہزار856ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی 1.07فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 406فراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 56 ہزار 377مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون نے امریکا میں تباہی مچادی، ایک دن میں کیسزکا ریکارڈقائم