جون تک 95 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کردینگے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Dec 31, 2020 | 21:07:PM
جون تک 95 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کردینگے، ڈاکٹر یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناہے کہ انصاف ہیلتھ کارڈ جون تک 95 لاکھ خاندانوں کو دے دیئے جائیں گے،ایم ٹی آئی ایکٹ کے بارے میں غلط خبر پھیلائی جا رہی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق باغ جناح کاسمو پولیٹن کلب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فروری تک کوروناویکسین آنا شروع ہو جائے گی، فرنٹ لائن کے محافظوں کو ویکسین کے لئے ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو کام کرے گا اسے انعام ملے گا ، کام نہ کرنے والا گھر جائے گا۔
 وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لئے بجٹ مخصوص کردیا ، ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن کا نہیں بلکہ مینجمنٹ کو درست کرنے کا قانون ہے ، ایم ٹی آئی ایکٹ کے بارے میں غلط خبر پھیلائی جا رہی ہیں یہ قانون ہسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن کا نہیں بلکہ یہ مینجمنٹ کی بہتری کا قانون ہے۔