تیاریاں بہترین، سمندری محاذ کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں،نیول چیف 

Dec 31, 2020 | 12:36:PM
 تیاریاں بہترین، سمندری محاذ کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں،نیول چیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہاہے کہ پاک بحریہ کا سمندری تحفظ، گوادرپورٹ ،سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ہے،پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولیٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے۔سمندری محاذ کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی سالانہ ایفیشنسی کمپی ٹیشن پریڈبرائے سال2020 کاانعقادکیاگیا۔تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی ،نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ترجمان کے مطابق نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا۔مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی پر ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا۔