کوٹ رادھا کشن: دھند کے باعث حادثہ ،   10 افراد زخمی 

Dec 31, 2020 | 10:53:AM
کوٹ رادھا کشن: دھند کے باعث حادثہ ،   10 افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں دھند کے باعث 2 بسیں ٹکرانے کے نتیجے میں  10 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں بسوں میں فیکٹری ورکرز سوار تھے۔بسوں میں تصادم کا واقعہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے جس میں 10 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بسوں کےحادثے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے6 افراد  کو  فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔