ماضی میں چین مخالف بیانات،ایس سی او میں چاپلوسی، مودی سرکار کی دوغلی پالیسی آشکار

Aug 31, 2025 | 14:38:PM
ماضی میں چین مخالف بیانات،ایس سی او میں چاپلوسی، مودی سرکار کی دوغلی پالیسی آشکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )جنگی اور سفارتی میدانوں میں شکست کے بعد مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب،ماضی میں چین کو گیدڑ بھبکیاں دینے والا مودی   شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور  ہو گیا ۔

   تفصیلات کے مطابق  بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں حالیہ دنوں میں واضح تضاد اور منافقت سامنے آئی ہے،بھارتی وزیر اعظم مودی جب اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے  ان کے خیالات انتہائی منفی تھے،مودی بطور اپوزیشن لیڈر ہر جلسے میں چین کیخلاف آواز اٹھانے کی بات کرتا تھے۔

  بھارتی وزیراعظم  کا ماضی میں کہنا تھا کہ’’  جو(چین) میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے کر  کیا اس کیلئے پروٹول ہونا چاہئے۔؟‘‘ آپریشن سندور میں بھی  عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ڈپٹی  آرمی چیف نے چین مخالف بیانات دئیے  تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بڑے کا سیلاب خطرہ،انتظامیہ الرٹ

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کے مطابق چین نے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی،پاکستان کو چین سے لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس موصول ہو رہی تھیں، بھارتی ڈپٹی  آرمی چیف کا بیان تھا کہ چینی اسلحے اور مدد کی بدولت آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی،بھارتی نائب آرمی چیف نے الزام عائد کیا تھا کہ چین پاکستان کو ’’اُدھار کی چھری سے وار‘‘کی پالیسی پر سہارا دے رہا تھا۔

حیرت انگیز طور پر آج بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی چین میں صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتا نظر آ ر ہے تھے ،  ایک طرف چین پر الزام تراشی، دوسری جانب سفارتی انداز میں شکریہ دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے بھارتی حکومت سیاسی مفادات کی خاطر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حقائق مسخ کرتی آئی ہے۔