سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ، مراد علی شاہ کی محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو سپر فلڈ کی تیاری کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ 9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچہ پورا ڈوب جائے گا، کوشش ہوگی کہ کہیں بھی بند نہ ٹوٹے اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج پہنچے جہاں انہوں نے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے حساس پشتوں کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا شرجیل میمن، جام خان شورو، سید ناصر حسین شاہ موجود تھے جب کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ
سید مراد علی شاہ نے گڈو بیراج کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے سیلاب کا بڑا ریلہ آرہا ہے، ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب ہے تاہم سیلاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو سپر فلڈ کی تیاری کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوراکچہ ڈوبنےکا خدشہ ہے، وہاں سے لوگوں کا انخلا کریں گے، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔