3 ستمبر تک شدید بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئےاربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے وقت بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقعہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں یکم سے 3 ستمبر تک شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ، یکم سے 3 ستمبر تک دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دئیے،چناب میں بڑاسیلابی ریلا،وارننگ جاری
لاہور میں کل سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،نارووال اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں،بصیر پور،ننکانہ صاحب اورشاہ کوٹ میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔