20 سالہ طالبہ پر کتوں کا حملہ۔۔بوائے فرینڈ  تماشا دیکھتا رہا

Aug 31, 2021 | 12:55:PM
20 سالہ طالبہ پر کتوں کا حملہ۔۔بوائے فرینڈ  تماشا دیکھتا رہا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹلی سے ایک انتہائی خوفناک معاملہ سامنے آیا  جہاں ایک لڑکی انتہائی زخمی حالت میں ملی ۔ لڑکی کے جسم کا ہر ایک حصہ کتے نے نوچ  ڈالا تھا ۔ ایک ہفتے تک زندگی اور موت کے درمیان جھولنے کے بعد لڑکی  ہسپتال میں  دم توڑگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے حملے کے کئی معاملات سامنے آتے  رہتےہیں ۔ ان حملوں میں کئی لوگ زخمی ہوتے ہیں تو کئی لوگوں کی جان چلی جاتی ہے ۔ جانوروں کے حملہ کا ایک دردناک واقعہ اٹلی  میں پیش آیا جہاں  بوائے فرینڈ کے ساتھ جنگل میں پکنک منانے کے لئے جانے والی لڑکی موت کی وادی میں جا پہنچی۔اٹلی کے اسٹریانو میں رہنے والی کالج کی طالبہ 20 سالہ سیمونا کولرو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پکنک پر گئی لیکن پکنک کے بعد سیمونا کافی سنگین حالت میں ملی، طالبہ کے جسم کا ایسا ایک بھی حصہ نہیں تھا  جس کو کتے نے نہیں نوچا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:   قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
  طالبہ سیمونا  اپنے بوائے فرینڈکےساتھ  جنگل میں پکنک منانے رہی تھی کہ جنگلی کتوں نے اچانک سیمونا پر حملہ کردیا ۔ کتوں نے اپنے دانت سے سیمونا کا پورا جسم نوچ ڈالا ۔ اس کے بوائے فرینڈ نے کتوں کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کا فیصلہ کیا ۔ وہ چھپ گیا اور اپنی گرل فرینڈ کو کتوں کا ڈنر بنتے ہوئے دیکھتا رہا ۔کافی دیر بعد کتوں نے لڑکی کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا اور اس کے بوائے فرینڈنے  ایمرجنسی کو کال کر کے لڑکی کو ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون ہسپتال کی چھت سے کود پڑی۔۔وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے
 لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی سازش ، بوائے فرینڈ کا حملہ سے بچ نکلنا سمجھ سے بالا تر ہے،پولیس تمام شواہد اکٹھا کرکے چھان بین میں لگ گئی۔