کورونا کے وار تھم نہ سکے۔۔ مزید 118 افراد جاں بحق

Aug 31, 2021 | 10:23:AM
کورونا کے وار تھم نہ سکے۔۔ مزید 118 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا وائرس سے 118 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 93 ہزار 136، سندھ میں 4 لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، بلوچستان میں 32 ہزار 230، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906، اسلام آباد میں 99 ہزار 263 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 876، سندھ میں 6 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 963، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 697 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  لڑکی کو موبائل نمبر دینا اوباش کو مہنگا پڑ گیا۔۔کیا ہوا جانیے