ٹرمپ نے جب بھی امن معاہدے کا اعلان کیا ردعمل ہمیشہ اُلٹ ہوا:سلیم بخاری

Sep 30, 2025 | 00:21:AM
ٹرمپ نے جب بھی امن معاہدے کا اعلان کیا ردعمل ہمیشہ اُلٹ ہوا:سلیم بخاری
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب کسی امن معاہدے کا اعلان کیا ہے تو اس کا ردعمل ہمیشہ اُلٹ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی واضح مثال اسرائیل کا قطر پر حملہ ہے ، اب دیکھنا ہے کہ حالیہ امن معاہدہ کتنا کارگر ثابت ہوتا ہے۔

 سلیم بخاری شو کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار نے کہا کہ ٹرمپ نے جتنی بار کہا  کہ جنگ بندی ہونے والی ہے یا کوئی سمجھوتہ ہونے والا ہے تو اس سے اگلے ہفتے میں وہ تباہ کاری ہوئی ہے کہ جس کا کوئی حساب نہیں ہے،چا ہے اس کی مثال ایران اسرائیل جنگ ہو چاہے اسرائیل کا قطر پر حملہ ہو ۔قطر میں جو مذاکرات ہو رہے تھے حماس اور اسرائیل کے  درمیان وہ کسی سمجھوتے کے نزدیک تھے جس کا صدر ٹرمپ نے دعویٰ بھی کیا تھا لیکن کیا ہوا اچانک اسرائیل نے میزائل حملہ کر کے مذاکرات کو ہی سبوتاژ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح یہ کہا گیا کہ ایران  سے مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے اچھی خبر سننے کو ملے گی لیکن اسرائیل نے ایران پر حملہ  کر دیا،صدر ٹرمپ کے متعلق کوئی پیش گوئی سچ ثابت نہیں ہوئی یا پھر نیتن یاہو نے اس کو سبوتاژ کر دیا۔

اب یہ کہا جارہا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ ہونے جارہا ہے کیونکہ سب مسلم ممالک بھی ایک پیج پر آگئے ہیں۔یہ سب ممالک کب ایک پیج پر نہیں تھے۔کبھی کسی مسلم ملک نے کہا کہ ہم غزہ میں امن نہیں چاہتےلیکن ہر دفعہ جو نہیں راضی ہوا وہ نیتن یاہو ہے، اور ٹرمپ ، یاہو ملاقات پر سار ا دارومدار ہے کہ یاہو کس حد تک جنگ بندی اور مستقبل کے لیے معاہدے پر راضی ہے۔

سلیم بخاری نے اپنے تجزیے میں ایک سازش بےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلم فورس کو تعینات کیاجائے گا اور جس میں ہماری فورس بھی شامل ہو گی کیونکہ ہماری فوج بھی اس کا حصہ ہے  اور ان کو کہا جائے گا کہ اپنے غزہ میں دہشتگردی نہیں ہونےدینی، جو فلسطینیوں کی جنگ آزادی ہے اس کو دہشتگردی میں تبدیل کر دیا جائےگا  اور حماس اور اہل غزہ جو اپنی آزادی کی کوشش  کریں گے ان کو دہشتگرد قرار دیدیا جائے گا اور ان مسلمانوں کا مسلم فورس ہی مارے گی اور ان کی آزادی کی تحریک  کچلے گی۔

معروف تجزیہ کار نے کہا کہ یہ ایک گھمبیر اور خوفنا ک سازش ہے ، انہوں نے مسلم ممالک کو اس سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا،کیونکہ فلسطین کے متعلق جتنی نفرت مسلم حکمرانوں کے لیے مسلم عوام کے اندر موجود ہے  کیونکہ انہوں نے آج تک  فلسطین اور غزہ کے لیے صرف زبانی ہمدردی کے کچھ نہیں کیا۔ انکے خلاف نفرت اور زیادہ بڑھے گی۔

شمع جونیجو کے متنازع ہونے کے حوالے سے سلیم بخاری نے کہا کہ ان کے متنازع ہونے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہ کس طرح وزیر اعظم  کے جہاز میں دنیا گھوم رہی ہے ،وزیر اعظم کی تقاریر تک وہی لکھ رہی ہے اور ان کو کچھ پتہ ہی نہیں  لیکن ایک اور وجہ تنازعہ ہے کہ وہ اسرائیل کی اور اسرائیلی کاز کی بہت بڑی علمبردار ہیں ۔جس کا انہوں اظہار  کئی دفع اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس میں کیا اور اور اسرائیل کے لیے لابنگ  بھی کی ہے۔ایک تو انکی وجہ تنازعہ فلسطینی کاز کی دشمنی اور اسرائیل کی دوستی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وفد کی اتنی فول پروف سیکیورٹی کے باوجود کسی اسرائیلی ایجنٹ  کی موجودگی ، سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کے بارے میں انہوں نے  کہا کہ مجھے نہیں پتہ خاتون کون ہیں، وفد میں ہمارے ساتھ کیوں ہیں۔ اور ان کو میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا، ان سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے محکمہ خارجہ اور اور پرٹوکو ل کی خامی ہے ۔جس کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہے۔

بھارت میچ جیت کر بھی ہار گیااس سوال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سلیم بخاری  نے کہا کہ بھارت میچ تو جیت گیا لیکن ٹورنامنٹ ہار گیا۔کھیل کو جو گٹر گیم بنانے کی کوشش کی  ہے اس سے زیادہ  گھٹیا حرکت ہو ہی نہیں  سکتی۔ایشیا کپ 2025 جس یہ پورا ٹورنامنٹ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر ہوگیا اور ہاتھ ملانے سے شروع ہونے والا تنازع بھارتی ٹیم کی خالی ہاتھ میدان سے رخصتی پر تمام ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں :کراچی:فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے