اسرائیل کی غزہ میں قیام امن کیلئے 20 نکاتی منصوبےپر رضامندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں قیام امن کے حوالے سے 20 نکاتی امن منصوبے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے منصوبے پر اتفاق کے حوالے سے اعلان کیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں قیام امن کے میرے منصوبے کو تسلیم کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی کے لیے میری تجویز کو غور سے سنا اور اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس بھی اس 20 نکاتی منصوبے کو قبول کرلیتی ہے تو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا ہوجائیں گے، لیکن اس میں 72 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہیں لگنا چاہیے۔
اُنھوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالی رہا ہوگئے تو فوراً ہی غزہ جنگ خود بخود اور فوراً ہی ختم ہوجائے گی۔