نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی

Sep 29, 2025 | 21:58:PM
نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سے انہوں قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت  حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہکار شہید ہوئے تھے۔

حماس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم تمام حماس رہنما محفوظ رہے، حملے کے وقت حماس کے رہنما امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی:فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے