ورلڈ کپ 2023 کے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل

Sep 30, 2023 | 22:44:PM
ورلڈ کپ 2023 کے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل
کیپشن: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا جس میں رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کمینٹیٹرز کے پینل میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے ایون مورگن ،شین واٹسن، لیزا سٹھالکر، رمیز راجہ، روی شاستری، ایرون فنچ، سنیل گواسکر اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے دوران ناصر حسین، این اسمتھ، این بشپ، وقار یونس، شان پولاک، مائیکل ایتھر ٹن اور انجم چوپڑا بھی کمنٹری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کی کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے انوکھی تجویز، جان کر آئی سی سی بھی دنگ رہ جائے

کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا، سنجے منجریکر، دنیش کارتھک، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران ہرشا بھوگلے، کیس نائیڈو، مارک نکولز، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ کمینٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔