اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

Sep 30, 2022 | 22:18:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں بڑی کمی، نوید سنا دی،
کیپشن: اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی، ان کاکہناتھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہو لٹر ہو گئی،اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ مٹی کا تیل 10 روپے 19 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔