امریکی گلوکار دوست کے گھر  مردہ پائے گئے

Sep 30, 2022 | 18:10:PM
امریکی گلوکار دوست کے گھر  مردہ پائے گئے
کیپشن: گلوکار
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گریمی ایوارڈ یافتہ 59 سالہ امریکی گلوکار کولیو اپنے دوست کے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق "گینگ سٹاز پیراڈائز"سے مشہور ہونیوالے امریکی ریپر کولیو گزشتہ روز دوست کے گھر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ گلوکار کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا۔کولیو کے مینیجر جیریز پوسی کے مطابق کولیو لاس اینجلس میں ایک دوست کے گھر پر موجود تھے جہاں وہ واش روم میں تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہوئی۔تاہم تحقیقاتی اداروں نے آنجہانی گلوکار کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کو لیو کو1995 میں اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے فلم "ڈینجرس مائنڈز " کیلئے "گینگ سٹا زکی پیراڈائز "ریلیز کیا۔اس کے اگلے سال ہی "”بیسٹ ریپ سولو پرفارمنس"کی کیٹگری میں انہیں گریمی ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔