گاڑیوں کی نمبرپلیٹس،رجسٹریشن کارڈ ملیں نہ ملیں قیمتیں بڑھیں گی

Sep 30, 2022 | 11:56:AM
گاڑیوں کی نمبرپلیٹس،رجسٹریشن کارڈ ملیں نہ ملیں قیمتیں بڑھیں گی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(علی ساہی )رجسٹریشن کارڈ بنانےوالی کمپنی کاقیمت بڑھانےکامراسلہ ڈی جی ایکسائز کو  مل گیا جس میں رجسٹریشن کارڈ کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز کو نمبر پلیٹس کےبعد رجسٹریشن کارڈز کی کمپنی نےمراسلہ بھجوایا جس میں ایک رجسٹریشن کارڈ کی قیمت 448سےبڑھاکر 1ہزار60روپےکرنےکا حیرت انگیز  مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایکسائز448روپےمیں کمپنی سے کارڈ خریدکر530میں فروخت کررہاتھا۔ مراسلہ کے تحت کمپنی نے639روپےفی کارڈ کی قیمت میں اضافہ کامراسلہ بھجوایا ہے۔ڈی جی ایکسائزکی جانب سے قیمتوں میں اضافےکافیصلہ کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ نمبرپلیٹس کی قیمت بھی بڑھا کر 1500سے2ہزار روپے کردی گئی ہے۔