کراچی، ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی نے شدت اختیار کرلی، 80 فیصد سامان جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم) کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ،مجموعی طور پر 13 سے زائد فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق مواچھ گوٹھ میں آگ پر درجن سے زیادہ گاڑیوں کی مدد سےقابو پانے کی کوشیش جاری،خوش قسمتی سے آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کررہے ہیں،گودام میں 80 فیصد سامان جل کر خاکستر ہوا۔آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔واٹر ہائڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، متعدد واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں ۔
چیف فائر افسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی کے واقعہ میں تقریباً چھ ایکڑ پر ٹائر کا یہ گودام قائم ہے، تیرہ سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، سمندری کے قریب اور خشک ہواؤں کی وجہ سے آگ بے قابو ہوئی، تقریباً چھ گھنٹے سے زیادہ وقت سے آگ بجھانے کا سلسلہ جاری ہے ، واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ،آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً اٹھارہ سے بیس گھنٹے لگ سکتے ہیں ،آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار شائنی آسمان سے زمین پر آ گرا ، کروڑوں کمانے والا کپڑا فروش بن گیا