بلاول بھٹو سے پی پی پی چترال کے وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت

Oct 30, 2025 | 18:58:PM
بلاول بھٹو سے پی پی پی چترال کے وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت
کیپشن: بلاول بھٹو کیساتھ پارٹی رہنماؤں کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی چترال کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

 بلاول بھٹو کے ہمراہ پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکرٹری شجاع خان موجود تھے۔

 بلاول بھٹو اور پی پی پی چترال کے وفد کے درمیان چترال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔وفد نے بلاول بھٹو کو چترال کے عوام کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

 بلاول بھٹو سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے پی پی پی ضلع لوئر چترال کے صدر فضل ربی اور پی پی پی ضلع اپر چترال کے صدر سعید شیر حسین شاہ نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری سے اراکین صوبائی کونسل سرفراز شاہ اور نیاز احمد نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی