سونا سستا ہوگیا:عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی

Oct 30, 2025 | 11:47:AM
سونا سستا ہوگیا:عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہونے سے سونا سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آفی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت3965 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار روپے کی کمی آ گئی ، سونے کی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے  کی قیمت بھی857روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے کی سطح پر آ گئی۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے پر ہی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم نومبر کوچھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری