تعمیراتی سریےاور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

Oct 30, 2025 | 10:49:AM
تعمیراتی سریےاور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تعمیراتی سریےاور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں۔ 
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.29فیصد کم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1373روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 12 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ،روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا
 کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 18 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 16 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 12 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 33 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔