سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ،روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی گر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کامثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار960 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے آج کون کون ملے گا؟ناموں کی الگ الگ فہرستیں جاری
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 600 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا،تاہم کاروباری دن کے اختتام پر کاروبار منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔