آصف علی کو جب پہلی بار 55 ہزار روپے ملے تو کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے

Oct 30, 2021 | 13:29:PM
 ورلڈکپ،  ٹی 20،  آصف علی، محمد حفیظ ،
کیپشن:  قومی ٹیم کےشاندار بلے بازآصف علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈکپ  ٹی 20 میں قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے  شاندار بلے بازآصف علی کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

پرانے انٹرویو میں آصف علی کا کہنا تھا کہ میرا کراچی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی ٹیم سے پہلی بار نام آیا، اس میچ میں محمد حفیظ نے 100 رنز بنائے تھے، ہم نے سیالکوٹ کو فائنل ہرایا تھا، میں اس ٹیم میں شامل تھا لیکن کوئی میچ نہیں کھیلا تھا،آصف علی نے بتایا کہ مجھے فائنل جیتنے پر 55 ہزار کا چیک ملا تھا اور اس وقت میری تنخواہ 5 ہزار روپے تھے، اس پر سوچا کہ اتنی بڑی رقم کہاں رکھوں، پھر چیک جیب میں رکھ کر سو گیا تاکہ کہیں کھو نہ جائے۔رات گئے اٹھا تو پھر چیک کو جیب سے نکالا اور دیکھ کر پھرسو گیا۔

یہ بھی دیکھیں: افغان ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست۔۔طالبان کا اہم بیان۔
 
 آصف علی کا کہنا تھا کہ  50 ہزار روپے کی ایک پرانی موٹرسائیکل ون ٹو فائیو خریدی جو چلتے چلتے کہیں بھی بند ہوجاتی تھی، موٹرسائیکل اتنی خراب ہو گئی تھی کہ اس کو گھر میں ہی کھڑا کر دیا،میچ کھلینے گیا اورکچھ دن بعد گھر آیا تو موٹرسائیکل نہیں تھی جس کے بعد میں کافی پریشان ہو گیا پھر بڑے بھائی نے بتایا وہ انہوں نے 5 ہزار روپے کی کباڑ میں بیچ دی ہے۔ آصف علی کا کہنا تھا کہ اگر موٹرسائیکل نئی ہوتی تو میرے پاس ہوتی۔

یہ بھی دیکھیں: سفیر کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم۔۔بڑی خبر آ گئی