اداکارہ عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویر وائرل

Oct 30, 2021 | 10:40:AM
عائشہ عمر اور شعیب ملک کا فوٹو شوٹ
کیپشن: عائشہ عمر اور شعیب ملک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کا ایک میگزین کے لئے کرایا گیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا، تاہم اب اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کو ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر تبصرہ کرتے ہوئے بہت سے صارفین نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ دی دی دیکھو زرا جی جا جی کو۔

ایک اور صارف نے شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی صاحب یہ کس لائن میں آگئے آپ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی الیکشن ملتوی کرانے کیلئے کوششیں

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)