شہید ذوالفقار علی بھٹو سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Nov 30, 2025 | 19:23:PM
شہید ذوالفقار علی بھٹو سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لائے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتشار کے خلاف ریاست اور عوام متحد کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لائے، حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بھٹو شہید کے تاریخی فیصلوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا، بھارتی جارحیت کا جواب اسی مضبوط بنیاد کا نتیجہ ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے کھلے عام دہشتگردوں کو للکارا، کارکنوں کی قربانیوں کے باوجود نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی سے دفاعِ پاکستان کو نئی بلندی دی، ان کا آخری خطاب آج بھی قومی یادداشت کا حصہ ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ صدر آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے” کہہ کر فیڈریشن کو مضبوط کیا، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے ۔کوئٹہ سریاب روڈ پر بھٹو شہید کا تاریخی گھر واگزار کرا کے شہید خلیل احمد سمالانی کے خاندان کے نام کیا جارہا ہے، ان کاکہناتھا کہ ہم نے ناموافق حالات میں حکومت سنبھالی، عوام کو ان کے آئینی حقوق تک رسائی دی ،صوبائی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور بلوچستان کو امن و ترقی کی راہ پر ڈالیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان، متوقع نام بھی سامنے آ گئے