ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری

Nov 30, 2023 | 18:47:PM
ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی ،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو مقررہو گئی،جس سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا ہو گیا ۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر کردی گئی،اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں بڑی کمی، روپے نے دیگر کرنسیوں کو بھی پچھاڑ دیا