فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ اور ویلز کے معرکے کے دوران برطانیہ کی سڑکیں سنسان

Nov 30, 2022 | 11:26:AM
فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ اور ویلز کے معرکے کے دوران برطانیہ کی سڑکیں سنسان
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ ویلز فٹبال ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے برطانیہ بھر کی سڑکیں سنسان ہوگئیں۔

کہیں انگلینڈ اور ویلز میں شہری دفاتر سے جلد گھر واپس آ گئے تو کہیں بہت سوں نے چھٹی کرکے میچ دیکھا۔

مزید برآں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے برطانیہ کے بارز اور کلبز جا پہنچی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے دی تھی۔

انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، انگلش ٹیم کی جانب سے دو گول رشفورڈ نے اور ایک فل فوڈن نے اسکور کیا جس کے بعد انگلش ٹیم گروپ بی میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔