ثانیہ مرزا کی لاہور میں پریکٹس،ویڈیو سامنے آگئی

Nov 30, 2021 | 18:42:PM
ثانیہ مرزا کی پریکٹس کرتے ویڈیو
کیپشن: ثانیہ مرزا لاہور میں پریکٹس کرتےہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے لاہور میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس کورٹ میں ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ساتھ پریکٹس کی ۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے کراچی کی بر یا نی سے متعلق کیا کہا،جانیے

پریکٹس کے بعد دونوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ثانیہ مرزا نے نشتر پارک ٹینس کورٹ میں موجود سہولیات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کھیل کر لطف آیا۔

ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ پریکٹس کرکے بہت اچھا لگا ۔ بھارتی ٹینس کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنا چاہتے ہیں،دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مرزا کل دبئی روانہ ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کے گارڈنے ایسا کیا کیا کہ سب کے سامنے معافی مانگنا پڑگئی؟؟