ثانیہ مرزا کی لاہور میں آجکل کیا مصروفیات ہیں؟

Nov 30, 2021 | 16:45:PM
ثانیہ مرزا کی لاہور میں کیا مصروفیات ہیں
کیپشن: ثانیہ مرزا کی لاہور میں کیا مصروفیات ہیں،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس سٹارثانیہ مرزا  لاہورکے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کر کے لطف اندوز ہوئیں،ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کہ سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اورعقیل خان کیساتھ پریکٹس کی،ثانیہ مرزا نے2 گھنٹے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

یہ بھی پڑھیں:    ثانیہ مرزا نے کراچی کی بر یا نی سے متعلق کیا کہا،جانیے

واضح رہے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کہ سپورٹس بورڈ نے ٹینس کورٹ بہت شاندار بنایا ہے، ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا۔

ثانیہ مرزانے کہا کہ ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا،انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس چاند پروین اور پی آراو عبدالرئوف سے گفتگو کی، ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی