عالیہ بھٹ کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 30, 2021 | 16:28:PM
بھارتی اداکارہ،عالیہ بھٹ،بالی وڈ 
کیپشن:  بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ ڈانس کرتے ہوئے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، بھٹ خاندان میں پیدا ہونے والی عالیہ بھٹ مشہور فلمساز مہیش بھٹ اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہے، سال 1999 میں بننے والی فلم سنگھرش میں ایک بچی کے کردار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی عالیہ نے سال 2012 میں اپنا پہلا مرکزی کردار کرن جوہر کے ایک کمسن ڈراما سٹوڈنٹ آف دی ائیرمیں ادا کیا تھا۔

 اس کے بعد عالیہ بھٹ نے جوہر کے سٹوڈیو دھرما پروڈکشنز کے زیر اہتمام بننے والی بےشمار فلموں میں کام کر کے خود کو فلمی صنعت میں مستحکم کیا۔جن میں کئی ایک رومانوی فلمیں تھیں، ان میں ٹو سٹیٹس(2014) ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا (2014) ، بدری ناتھ کی دلہنیا (2017) اور ڈراما ڈئیر زندگی (2017) جیسے شاہکار شامل ہیں۔

  بالی وڈ فلمسٹار عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ گروپ کیساتھ آزادانہ انداز میں ڈانس کررہی ہیں.

اداکارہ نےجامنی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، عالیہ بھٹ ڈانس کرتے ہوئے بے حد خوش اور پر جوش نظر آرہی ہیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں: ایک ارب ویوز۔۔شردھا اور ٹائیگر شراف کےہٹ گانے’’چھم چھم‘‘نے ریکارڈ قائم کردیا