حکومت نے 37 کھرب سے زائد قرض لینے کا شیڈول تیارکرلیا

Nov 30, 2020 | 21:53:PM
حکومت نے 37 کھرب سے زائد قرض لینے کا شیڈول تیارکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات کیلئے اگلے تین ماہ کے دوران بینکنگ سیکٹر سے 37 کھرب روپے سے زائد قرضے لینے کا شیڈول تیار کر لیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے پرانے قرضے واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کیلئے تین ماہ کے دوران منی مارکیٹ سے 37 کھرب 35 ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا ٹارگٹ رکھا ہے، یہ رقم اس دوران ممکنہ طور پر واپس کئے جانے والے اندرونی قرضوں سے 285 ارب روپے زیادہ ہے، دسمبر سے فروری کے اختتام تک حکومت نے مجموعی طور پر 34 کھرب 50 ارب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔
شیڈول کے مطابق تین ماہ کے دوران ٹریژری بلز کی نیلامی سے 28 کھرب روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ مختلف مدت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی فروخت سے مجموعی طور پر 935 ارب روپے حاصل کرنے کا ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے، نئے مالی سال کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات کےلئے شارٹ ٹرم سے زیادہ لانگ ٹرم قرض لینے کی پالیسی بنائی ہے۔