نیوزی لینڈ: پاکستانی کھلاڑیوں کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل،سرفراز احمد اور محمد عباس کلیئر قرار

Nov 30, 2020 | 11:50:AM
نیوزی لینڈ: پاکستانی کھلاڑیوں کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل،سرفراز احمد اور محمد عباس کلیئر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ میں موجود  کرکٹ کےقومی سکواڈ کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی،  سرفراز احمد اور محمد عباس کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔

 ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور 2 ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ سکواڈ جوائن کرنیکی اجازت دے دی گئی ہے، ان دونوں ارکان کو نان  انفکیشن قرار دیا گیا ہے، پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں 6 ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے اور ان 6 میں سے 2 اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بائولر محمد عباس کو کلین چٹ مل گئی جس کے بعد دونوں نے قومی سکواڈ جوائن کرلیا، پہلا کورونا وائرس مثبت آنے پر دونوں کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ سے الگ کیا گیا تھا اور ان کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تیسرے کرونا ٹیسٹ کے بعد قومی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کو  چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ۔

 

دوسری جانب پی سی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ کوویڈ 19 کے   ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی سکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل جائیگی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیںگے۔