ترک آرٹسٹ اصلحان خاتون نے اپنی نئی تصویریں جاری کردیں

Nov 30, 2020 | 11:03:AM
ترک آرٹسٹ اصلحان خاتون نے اپنی نئی تصویریں جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تُرک ڈرامہ سریز ’ ارطغرل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ترک آرٹسٹ اصلحان خاتون نے اپنی نئی تصاویر شوشل میڈیا پر شیئر  کردیں ، ان تصاویر میں وہ بہت خوبصورت نظرآ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کی تاریخی فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’ ارطغرل‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گولسم علی نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی مصروفیت سے آگاہ کر دیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اصلحان خاتون نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں ایک طویل عرصے سے آپ کے ساتھ رابطہ نہیں کر رہی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں آپ کو بھول گئی ہوں‘۔ اداکارہ نے اپنے نئے پراجیکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آج کل اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد بہت تھک جاتی ہوں اور اسی وجہ سے آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں۔‘انہوں نے  مزید کہا کہ ’اگر آپ اپنی زبان میں سیریز نہیں دیکھ سکتے ہیں تو اچھی خبریں کا انتظار کریں جو بہت جلد آپ کو ملنے والی ہے۔‘واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد صارفین ان کی پوسٹ لائک کرچکے ہیں۔