آبنائے پہرمز کی ناکہ بندی برقرار، عمان کی بارودی مواد کی موجودگی کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ہفتہ کے روز بھی برقرار ہے اور علاقہ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ اس دوران ہی ایرانی فوج نے بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کو وارننگ دے دی ہے۔آج رہانی فوج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مداخلت کرنے والے فوجی جہاز ہدف بن سکتے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کی تھی جس مین انہوں نے کئی دوسرے اہم نکات کے ساتھ یہ لکھا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی ختم کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس پیغام میں ہی یہ واضح کیا تھا کہ وہ ان تمام باتوں پر فیصلہ کرنے کے لئے سچوئشن روم مین میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ بعد میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ وائت ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ٹرمپ کی میٹنگ مین کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اس کے بعد سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی ایک بار پھر عروج کی طرف جا رہی ہے۔
تاہم عارضی جنگ بندی بظاہر برقرار ہے۔ اس کے ساتھ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر نئے حملے، دونوں اطراف سے ڈرون گرانے کے دعوے
ایرانی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام جہاز ایرانی بحریہ سے اجازت لے کر آبنائے ہرمز سے گزرے، تمام بحری جہاز ایران کے مقرر کردہ راستوں پر چلنے کے پابند ہیں، تمام بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کیلیے ایرانی نیوی سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
عمان کی باردوی معاد کی موجودگی کے متعلق وارننگ
دوسری جانب عمانی میری ٹائم ایجنسی نے الگ سے آبنائے ہرمز کے گزنے والے جہازوں کیلئے وارننگ جاری کردی ہے، عمان کی میری ٹائم ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے میں ایک بارودی مواد کا پتہ چلا ہے، بحری جہاز مغربی راستے سے گزرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کی وجہ سے خطرات برقرار ہیں، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل وحرکت اب بھی ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای کیسے پیغام رسانی کر رہے ہیں، امریکی انٹیلی جنس کی نئی رپورٹ