پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی اقوام متحدہ فورم پر پذیرائی

May 30, 2026 | 21:21:PM
پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی اقوام متحدہ فورم پر پذیرائی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس وژن کا اقوامِ متحدہ کے عالمی فورم پر  اعتراف، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ’’میرا پیارا‘‘ اقوام متحدہ کے WSIS Prizes 2026 میں عالمی چیمپئن منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔

اپریل 2026 میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے  2 منصوبے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، WSIS پرائزز کیلئے عالمی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے تھے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ’’ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی‘‘ (میرا پیارا) دنیا کے ٹاپ 5 چیمپئن منصوبوں میں شامل ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کا مثبت اور جدید تشخص عالمی سطح پر اُجاگر کر دیا۔

پاکستان واحد ملک جس کے دو منصوبے  UN WSIS ای گورننس کیٹیگری میں عالمی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے،ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ترجمان سیف سٹی نے بتایا  کہ اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ WSIS پرائزز ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کا معتبر ترین عالمی فورم ہے, ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچوں سے متعلق کیسز پر مؤثر کارروائی کی۔

54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیسز پر مؤثر کارروائی کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا، 77 ہزار سے زائد بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملایا گیا جن میں ہزاروں خصوصی بچے بھی شامل ہیں،منصوبے نے بچوں کے استحصال، آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں مؤثر ڈیجیٹل معاونت فراہم کی۔

ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ یہ عالمی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سٹیزن سینٹرک اور ٹیکنالوجی ڈرِون گورننس ماڈل پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے مثبت اور جدید تشخص کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے عوامی شعبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عوامی خدمت، بچوں کے تحفظ اور جدید ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں نئے معیار قائم کر رہی ہے۔