کراچی کے جناح انترنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی پیر کو شروع ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیووز) کراچی کے جناح انترنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی پیر کو شروع ہو گی۔
ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے حج کے لئے گئے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کل شروع ہو رہی ہے، تاہم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی پہلی فلائٹ یکم جون، پیرکی دوپہر لینڈ کرے گی۔
پہلی بعدازحج پروازنجی ملکی ائیرلائن(ائیرسیال )آپریٹ کرے گی
پی ایف 723پیرکی دوپہرایک بجکر05منٹ پرجناح ٹرمینل پر لینْڈ کرے گی۔
صوبائی وزیرریاض حسین شاہ شیرازی،وفاقی وزیرمملکت کیسومل کھئیل داس اورڈائریکٹرحج امتیازعلی شاہ حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔
حج ڈائریکٹریٹ کراچی کے حکام نے بتایا کہ حجازمقدس سےواپس آنےوالےحجاج کا پھولوں کا ہارپہناکراستقبال کیاجائےگا۔
کراچی کےلیے پہلی بعدازحج پروازکےحجاج کی آمد کےحوالےسےتمام انتظامات مکمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حاجیوں کی واپسی کا آغاز کل رات سے ہوگا