چیف منسٹر مریم مکمل صحت یاب، صفائی کےپروجیکٹ کی خودنگرانی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیف منسٹر مریم نواز شریف مکمل صحت یاب ہو چکی ہیں، وہ علاج کے لئے ملک سے باہر نہیں جا رہیں۔
یہ بات سینئیر وزیر مریم اورنگ زیب نے آج ہفتہ کی شام ایک سوال کے جواب میں بتائی۔
انہوں نے کہا، اللہ کا شکر ہے وزیر اعلیٰ صحت مند ہوگئی ہیں۔ ان کی سرجری بھی کامیاب رہی۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا علاج شریف میڈیکل سٹی میں ہو ا ہے۔وزیر اعلی کسی دوسرے ملک میں علاج کروانے کے لئے نہیں جا رہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا، پنجاب میں حکومت نے ہسپتالوں کا نظام ریفارم کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ میڈیکل سٹی کو بنانے جا رہی ہے۔ انشا اللہ کوئی ایسا علاج نہیں ہو گا جو پاکستان میں نہیں ہوگا۔
چیف منسٹر مریم کو کیا ہوا تھا؟ شریف میڈیکل سٹی میں کیا علاج ہوا؟
پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز شریف کا تھائیرائیڈ (Thyroid Gland) اور گلے کی شدید انفیکشن کا کامیاب علاج اور جراحی (سرجری) ہوئی ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق، یہ ایک بڑی سرجری تھی جو لاہور کے شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں کامیابی سے مکمل کی گئی۔ جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اصل طبی مسئلہ کیا ہے؟
چیف منسٹر مریم کی طویل میڈیکل ہسٹری اور حالیہ علاج کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ مریم نواز طویل عرصے سے تھائیرائیڈ گلینڈ (Parathyroid) کے عارضے اور گلے کی دائمی انفیکشن کی مریض رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ اسی مسئلے کے علاج اور سرجری کے لیے جنیوا (سوئٹزرلینڈ) جا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی انفیکشن دوبارہ بڑھ گئی تھی۔ چیف منسٹر کا شریف میڈیکل سٹی کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ سرجری کامیاب رہی اور اب سی ایم مریم رو بہ صحت ہیں۔
کینسر کی افواہوں کی سختی سے تردید
سوشل میڈیا پر ٹرولز اور غیر ذمہ دار مخالفوں نے انتہائی غیر ذمہ راری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کی تھائرائیڈ کی سرجری کے دوران یہ افواہیں پھیلائیں کہ وہ تو خدا نہ خواستہ کینسر کی مریض ہو گئی ہیں۔ جب ان کا اپنی ہی فیملی کی امداد سے چلنے والے مقامی ہسپتال شریف میڈیکل سٹی میں مقامی سرجنز نے کامیاب سرجری کی تو مخالفوں نے مریم نواز کے گلے کے کینسر (Throat Cancer) میں مبتلا ہونے کی افواہیں پھیلائیں۔ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری اور سینئیر وزیر مریم اورنگزیب نے ان افواہوں کی الگ الگ تردیدیں کیں اور افواہین پھیلانے والوں کی مذمت کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف تھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے اور کینسر کی خبریں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیوں؟
ماضی میں چیف منسٹر مریم اس نوعیت کے مائنر یا میجر پروسیجرز کے لیے جنیوا یا لندن جا چکی ہیں۔ اس بار وزیراعلیٰ نے باہر جانے کے بجائے پاکستان کے اندر اپنے ہی ملک کے ڈاکٹروں اور ہسپتال (شریف میڈیکل سٹی) پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہیں سرجری کروائی۔ جب وہ بیرون ملک سرجری کرواتی تھیں تو ان کے ٹرول بیرون ملک علاج کروانے پر "بھاری اخراجات" کرنے کا الزام لگاتے تھے، اب وہ لاہور ہی کے ہسپتال مین سرجری کروا کر گھر منتقل ہو گئین تو ان کو کینسر ہونے کی افواہ پھیلائی گئی۔
دفتری امور کے ساتھ عید کے دوران صفائی کی نگرانی
سرجری کے بعد سی ایم مریم نواز کی طبیعت اب تیزی سے سنبھل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق، اسپتال میں داخل رہنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے عید کے دوران صوبے میں امن و امان، سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کی خود نگرانی کی اور وہ مسلسل اپنے اسٹاف سے رابطے میں رہیں۔