جیکب آباد آ تشزدگی:مدعی کا بااثر شخصیات کے نام شامل کروانے کیلئے عدالت سے رجوع 

May 30, 2026 | 17:43:PM
جیکب آباد آ تشزدگی:مدعی کا بااثر شخصیات کے نام شامل کروانے کیلئے عدالت سے رجوع 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جیکب آباد کے میرپور برڑو کے علاقے گاؤں محمد صدیق آرائیں میں 121 گھروں کو آگ لگانے کے مقدمے میں نیا موڑ آ گیا.

جیکب آباد میں 121 گھروں کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں بااثر شخصیات کے نام شامل کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سے رجوع، مدعی غلام شبیر برڑو نے سردار صدام خان برڑو اور سردار احمد علی چنو کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

مدعی نے پولیس کی تحقیقات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کیس کی تفتیش واپس لے کر جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا، 121 گھروں کو جلانے کے مقدمے کی سندھ ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے سماعت متوقع ہے۔