نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات
امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئےپاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہااور کردار کو اہم قرار دیا،ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) واشنگٹن ڈی سی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،مریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہااورپاکستان کے ثالثی اور امن کے لیے کردار کو اہم قرار دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پربھی زوردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف 2 سال میں پاکستان کو کتنی رقم دےگا؟ اہم تفصیلات سامنےآگئیں
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا،دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی روابط کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اورخطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔