جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی ،کرائے بھی کم ہونے کاامکان

May 30, 2026 | 13:08:PM
 جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی ،کرائے بھی کم ہونے کاامکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرول،ڈیزل اورمٹی کے تیل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑی کمی کر دی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کی کمی ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول 188 روپے فی لیٹر تھا، گزشتہ روز حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔