تیز بارش اور ژالہ باری،موسم خوشگوار ہوگیا،مزیدبارشوں کی پیشگوئی
سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ،یکم جون سے بارشوں کی خوشخبری سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
دوسری طرف سندھ میں بھی یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو کا ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک پورے صوبے میں شدید اور جان لیوا گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے،صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیے جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند سطح کو چھو سکتا ہے جبکہ قمبر شہدادکوٹ، موہنجودڑو، گھوٹکی اور خیرپور بھی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
تھرپارکر، بدین، حیدرآباد اور میرپورخاص میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،تاہم یکم جون سے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے بارش کی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون کو قمبر شہدادکوٹ، دادو، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
محکمہ موسمیات اور ماہرینِ صحت نے شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت اور غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں، پانی کا استعمال محتاط اور زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے،کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شدید موسمی صورتحال کے مطابق اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات نے سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
(ثمرہ فاطمہ)گرمی کے ستائے شہریوں پر قدرت مہربان ہوگئی اوربادل برس پڑے۔
لاہور پر کالی گھٹائیں چھاگئیں اور مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،شہر بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سب سےزیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،چوک ناخدا میں 24 ملی میٹر جبکہ گلبرگ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی،اسی طرح لکشمی چوک میں 26 ملی میٹر، اپر مال پر 22 ملی میٹر اور مغلپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،تاج پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، بارش اور ژالہ باری کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔