ایم بی بی ایس فائنل کے نتائج کا اعلان 

May 30, 2023 | 19:45:PM
ایم بی بی ایس فائنل کے نتائج کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  42 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5705 امیدواروں نے امتحان دیا،جس میں 4989 پاس جبکہ 536 فیل قرار پائے جبکہ کامیابی کی شرح 90.30 فیصد رہاتھا۔

پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پہلی پوزیشن سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عنابہ خان نے 1318/1500 نمبروں کے ساتھ حاصل کی،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ثمن رانا نے 1311 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفی نے 1303 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،سپلیمنٹری امتحانات 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔