بلوچستان بلدیاتی الیکشن، آزادامیدوار1222 نشستوں پر کامیاب

May 30, 2022 | 10:31:AM
بلدیاتی انتخابات، فائل فوٹو
کیپشن: بلدیاتی انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بلوچستان بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، آزاد امیدواروں نے 1222 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی 185 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دیگر جماعتوں میں بی اے پی نے 116، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 80 ، نیشنل پارٹی 52 اور پیپلز پارٹی 47 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ گوادر میں حق دو تحریک نے 26 نشستیں حاصل کی ہیں، نون لیگ، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا۔

گذشتہ روز پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بلوچستان میں 9 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ، 32 اضلاع میں ووٹنگ کے دوران لڑائی جھگڑوں کے واقعات بھی پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ باقی 2 اضلاع کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، صوبائی حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں میں اضافے کے بعد وہاں انتخابات کی حلقہ بندی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی جانیوالی ٹرین میں خاتون سےاجتماعی زیادتی