بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا...!

May 30, 2021 | 13:05:PM
بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا...!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی مشہور ٹی وی اداکارہ من مون دتہ گزشتہ کئی دنوں سے تنازعات میں گھری ہوئی ہیں۔ کچھ دنوں قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے دلت سماج کے لئے ذات پات کا لفظ استعمال کیا تھا۔ اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ من مون دتہ کو فوری  گرفتار کیا جائے۔
 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا.من مون دتہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں بھی یوٹیوب پر آنے والی ہوں۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ ،من مون نے اپنی بات رکھتےہوئے والمیکی سماج کی توہین کی ہے۔ اداکارہ من مون دتہ کے خلاف مقامی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے.من مون دتہ نے یہ پوسٹ 10 مئی کو شئیر کیا تھا۔ٹی وی سیریل ’تارک مہتا کا الٹاچشمہ‘ میں ببیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ من مون دتہ کے خلاف شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ جس انسٹاگرام پروفائل پر یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں لاکھوں ممبرز ہیں اور اس ویڈیو کو دیکھ کر سماج کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کی توہین کی گئی ہے۔لہذا من مون دتہ کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ 

اداکارہ کے ویڈیو  تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں صارفین نے گھیر لیا اور بہت سے لوگوں نے ان کی اس ویڈیو پر اعتراض کیا ہے۔ تاہم اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد من مون دتہ نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا ہےاورصفائی دی ہے.

 

من مون دتہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہے اداکارہ من مون دتہ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں اور ان کی سبھی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو کیا غصہ تھا؟؟؟ منگنی کیوں توڑی ؟؟؟ اصل کہانی منظرعام پر