مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو  شہید کر دیا

May 30, 2021 | 11:33:AM
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو  شہید کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں۔ ضلع اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو  شہید کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کیا۔اس آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا۔یاد  رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آئے روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیتی ہے. اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بھی معطلی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا:فلسطین کے حق میں احتجاجی ریلی،اسرائیلی مظالم بند کرنے کا مطالبہ